ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ میں بارش کے امکانات کم، شائقین پُرجوش

image

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے اہم ترین مقابلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہونے والے میچ سے قبل موسم کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آگئی ہے، کیونکہ بارش کے امکانات کم ہو گئے ہیں جس سے مکمل میچ ہونے کی توقع بڑھ گئی ہے۔

روایتی حریف پاکستان کرکٹ ٹیم اور بھارت کرکٹ ٹیم کے درمیان یہ بڑا مقابلہ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں واقع پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔

ابتدائی طور پر میچ کے دوران بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی، تاہم اب سری لنکا محکمہ موسمیات کے مطابق موسم ابر آلود رہے گا لیکن میچ کے دوران شدید بارش یا طوفان کا امکان نہیں ہے، جس سے میچ کے متاثر ہونے کے خدشات کم ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب کرکٹ شائقین پُرامید ہیں کہ اتوار کو دونوں ٹیموں کے درمیان ایک سنسنی خیز اور مکمل مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھی گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بارش ان کے کنٹرول میں نہیں، تاہم ٹیم نے ہر صورتحال کے لیے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے، اور اگر اوورز کم بھی ہوئے تو اس کے مطابق کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US