سپر ہائی وے پر نجی سوسائٹی میں ڈکیتی، گھر کا صفایا کردیا گیا

image

گڈاپ تھانہ کی حدود میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں ڈاکوؤں نے گھر کا صفایا کردیا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے سپرہائی وے پر قائم نجی سوسائٹی میں گھر میں لوٹ مار کی اور گھر سے 15 تولہ سونا، نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد تفتیشی عملے نے ممتاز مولائی کے گھر سے شواہد جمع کیے، پولیس کے مطابق مدعی کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کے پاس پستول جبکہ ایک کے ہاتھ میں چھری تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US