بجلی چوری میں ملوث فیکٹری پر لیسکو کا چھاپہ

image

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی بجلی چوری کا سراغ لگا لیا۔

پولیس کی معاونت سے ایکشن ٹیم نے گلشن راوی کے بند روڈ پر کارروائی کی، جس کے دوران تقریباً 55 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی بجلی چوری پکڑی گئی۔

لیسکو ترجمان کے مطابق، شاپنگ بیگ بنانے والی فیکٹری میں بوگس میٹرز نصب کر کے غیر قانونی بجلی استعمال کی جا رہی تھی، جبکہ انڈر گراؤنڈ کیبلز بچھا کر دوسری فیکٹری کو بھی بجلی فراہم کی جا رہی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ لیسکو ٹیموں نے غیر قانونی کیبلز اور بوگس میٹرز قبضے میں لے لیے اور ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد یونٹس کا ڈیٹیکشن بل جاری کیا گیا، جبکہ ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US