بھارت کی اے ٹیم نے پاکستان شاہین کو بینکاک میں جاری خواتین کے ایشیا کپ رائزنگ اسٹار ٹورنامنٹ میں آج شکست دے دی۔
پاکستانی خواتین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 93 رنز بنائے اور بھارت کی ٹیم نے 10 اوور میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کردیا۔
پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیپال کو شکست دی تھی مگر بھارت یو اے ای کی خواتین اے ٹیم سے ہار گیا تھا۔ میچ سے پہلے اور بعد میں دونوں ٹیموں کے درمیان کوئی ہاتھ نہیں ملائے گئے۔
پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز شوال ذوالفقار نے کیے جنہوں نے 23 رنز بنائے اور گل نے 21 رنز بنائے جبکہ انوشہ نے 17 رنز بنائے۔ بھارت کی طرف سے صائمہ، رادھا اور پریمہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت نے 10.1 اوورز میں ہدف پورا کر دیا اور ان کی اوپنر ورنہ 55 رنز کر کے ناٹ آؤٹ رہی جس میں انہوں نے صرف 29 گیندوں کا سامنا کیا جبکہ انوشکا نے 24 رنز کے۔ پاکستان کی ٹیم نے تین سے چار کیچز گرائے جس کی وجہ سے بھارت کو ٹارگٹ پورا کرنے میں آسانی ہوئی۔