بڑے میچ سے قبل پاکستانی ٹیم میں سرپرائز تبدیلی کا امکان

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے بڑے مقابلے سے قبل اہم اجلاس میں پلیئنگ الیون اور حکمت عملی پر غور کیا، جس میں حریف ٹیم کو سرپرائز دینے کے لیے غیر متوقع تبدیلی کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسپنر عثمان طارق کو آرام دینے کی تجویز زیر غور آئی، جبکہ ان کی جگہ متبادل کھلاڑیوں میں سلمان مرزا اور نسیم شاہ کے ناموں پر غور کیا گیا۔ اس حکمت عملی کا مقصد حریف ٹیم کو غیر متوقع کمبی نیشن کے ذریعے مشکل میں ڈالنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا، تاہم فی الحال غالب امکان یہی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسکواڈ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور موجودہ کمبی نیشن کو برقرار رکھا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ میچ کے دن گراؤنڈ پہنچ کر پچ اور موسمی کنڈیشنز کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا، تاکہ ٹیم کے لیے بہترین کمبی نیشن میدان میں اتارا جا سکے۔

پاکستانی ٹیم مینجمنٹ حریف کے خلاف مؤثر حکمت عملی اختیار کرنے کے لیے تمام آپشنز کھلے رکھے ہوئے ہے، اور شائقین کو کسی سرپرائز فیصلے کا بھی امکان نظر انداز نہیں کیا جا رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US