سری لنکن کرکٹ بورڈ نے آج کولمبو میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کی جس میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
سری لنکا کے وزیر کھیل سنیل سناوی نے دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان مزید تعاون پر زور دیا۔ تقریب میں سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر شمی ڈی سلوا اور دوسرے عہدے داران بھی شامل تھے۔
محسن نقوی اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہونے والے ورلڈ کپ کے میچ کو دیکھنے کے لیے کولمبو میں موجود ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی کی آج انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین جے شاہ سے بھی ملاقات ہوسکتی ہے۔