سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے ہینڈشیک نہ کرنے کی روایت احمقانہ قرار دے دی

image

سابق بھارتی کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے میچ کے بعد ہاتھ نہ ملانے کے عمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے منفی اور غیر اسپورٹس مین اسپرٹ قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہاتھ نہ ملانا ایک احمقانہ حرکت ہے اور اس روایت کا آغاز بھارتی ٹیم نے کیا، جو کسی بھی صورت میں مناسب نہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت جیسی بڑی ٹیم کو ایسی چھوٹی حرکتوں سے گریز کرنا چاہیے۔

سنجے منجریکر کا کہنا تھا کہ کرکٹ ایک جنٹلمین گیم ہے اور اسے کھیلتے وقت اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کھلاڑی کھیل کو مثبت انداز میں نہیں کھیل سکتے تو پھر انہیں کھیلنے ہی نہیں آنا چاہیے۔

ان کے اس بیان کے بعد کرکٹ حلقوں میں اسپورٹس مین اسپرٹ اور کھلاڑیوں کے رویوں پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے، جبکہ شائقین کی جانب سے بھی مختلف ردعمل سامنے آرہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US