پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، کل سے مہنگائی کا اندیشہ

image

16 فروری سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 39 پیسے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر تک اضافہ ممکن ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حتمی ردو بدل کا فیصلہ اوگرا اور وزارتِ خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US