بنوں: تھانے کے گیٹ کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی

image

بنوں میں نورڑ تھانہ میریان کے گیٹ کے قریب زور دار دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جو تھانے کے مرکزی گیٹ کے قریب کھڑی تھی۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کو تحویل میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے تاکہ مزید کسی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US