اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس میں 2242 پوائنٹس کی کمی

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز ابتدا سے ہی 100 انڈیکس میں کمی ریکارڈ کی گئی اور ایک موقع پر پی ایس ایکس 100 انڈیکس 2242 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 77 ہزار 360 پوائنٹس پر جا پہنچا۔

کاروبار کے دوران اب تک 100 انڈیکس میں 2.25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بھی اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار رہی اور 100 انڈیکس 4525 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 179,603 پر بند ہوا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US