محسن نقوی کی سری لنکن وزیر کھیل سے ملاقات، کھیلوں کے فروغ کیلیے تعاون بڑھانے پر اتفاق

image

وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نے سری لنکا کے وزیر کھیل و امور نوجوانان سنیل کمارا گیمیج سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے فروغ کیلیے تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے سری لنکن وزارت اسپورٹس کے ساتھ اشتراک بڑھانے اور کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کیلئے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات میں گرمجوشی آرہی ہے اور کھیلوں کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے موقع پر بہترین انتظامات کو سراہتے ہوئے سری لنکا کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں سری لنکا میں بے حد محبت ملی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے سری لنکن وزیر کھیل کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ ملاقات میں سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) فہیم العزیز، چیئرمین پی سی بی کے مشیر عامر میر، چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد اور پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر بھی موجود تھے


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US