پاک بھارت میچ: وسیم اکرم، وقار یونس، سنیل گواسکر، روی شاستری نے کمنٹری کی

image

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باوجود اتوار کے دن آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کی ٹرافی میدان میں رونمائی کے لیے دونوں ملکوں کے سابق کپتان وسیم اکرم اور روہت شرما ایک ساتھ لے کر آئے۔

دونوں لیجنڈز کے ساتھ آئی سی سی کے سی ای او سنجوک گپتا بھی موجود تھے اور جب یہ تینوں پریماداسا اسٹیڈیم میں ٹرافی لے کر آئے تو تماشائیوں نے زور شور سے ان کا خیر مقدم کیا۔

میچ کے دوران بھی کمنٹری میں وسیم اکرم اور وقار یونس بھارت کے سنیل گواسکر اور روی شاستری کے ساتھ کمنٹری کرتے رہے۔ وسیم اکرم اور وقار یونس کی آوازوں سے صاف لگ رہا تھا کہ وہ اپنی ٹیم کے پرفارمنس کو دیکھ کر بہت مایوس ہوئے ہیں۔

وسیم اکرم نے روہت شرما اور سنجوگ گپتا سے مصافحہ کیا اور وسیم اور روہت شرما کافی دیر تک کھڑے ہو کر بات کرتے رہے۔ اس کے برعکس کل کے میچ میں بھی بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے اپنے حریف کپتان سے ٹاس پر ہاتھ نہیں ملایا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US