کراچی: طلبہ کو ورغلانے والے فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد گرفتار

image

پاکستان رینجرز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے کورنگی چکرا گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت یاسر عرفات، خدا بخش اور زاہد عرف بارکزئی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک لیپ ٹاپ، 5 کلو بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، 10 میٹر پرائما کارڈ اور ایک کلو بال بیئرنگ برآمد کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کالجوں اور جامعات کے طلبہ کو ورغلا کر انتہاپسندی کی جانب مائل کر رہے تھے اور حساس مقامات پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔ ملزمان سے انتہاپسندی پر مبنی تقریباً 250 کتابیں اور لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے۔

سیکیورٹی اداروں کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات کی توقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US