آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ، افغانستان نے یو اے ای کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

image

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں افغانستان نے یو اے ای کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

افغان ٹیم نے 161 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عظمت اللہ عمرزئی نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ارون جیٹلی اسٹیڈیم دہلی میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، صہیب خان نے 68 اور عالیشان شرافو نے 40 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں افغانستان نے مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ابراہیم زدران نے 53 رنز بنائے جبکہ عظمت اللہ عمرزئی ناقابل شکست 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ یو اے ای کے جنید صدیق اور محمد عرفان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عظمت اللہ عمرزئی کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US