پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی جہاں مارکیٹ تاریخ کی تیسری سب سے بڑی گراوٹ کا شکار ہو گئی۔ رواں سال کی سب سے بڑی مندی کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 6 ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 6,029 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1,73,574 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ شدید دباؤ کے باعث مارکیٹ ایک ساتھ 179000، 178000، 177000، 176000، 175000 اور 174000 پوائنٹس کی چھ نفسیاتی حدیں برقرار نہ رکھ سکی۔
بروکرز کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال اور مختلف کمپنیوں کے کمزور مالی نتائج نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا جس کے باعث فروخت کا دباؤ بڑھ گیا اور مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی۔