زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں جاری مالی سال کے دوران 2.106 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے آغاز پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 19.239 ارب ڈالر تھا جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس 14.506 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 4.763 ارب ڈالر تھے۔
6 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 21.375 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس 16.178 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5.197 ارب ڈالر تھے۔
اس طرح جاری مالی سال کے آغاز سے اب تک اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.672 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 434 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔