تیل نکالنے کی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاکستانی کمپنی آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایک کنویں کی یومیہ پیداوار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردہ خط میں بتایا کہ پنجاب کے ضلع چکوال میں واقع کال تھری کنویں سے تیل کا بہاؤ پہلے صرف 50 بیرل یومیہ تھا تاہم جدید ای ایس پی سسٹم کی تنصیب اور ورک اوور کے بعد پیداوار بڑھ کر 750 بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔
خط کے مطابق تیل نکالنے کے مختلف مراحل میں مخصوص کیمیکلز کی شمولیت سے بھی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ اس طرح کنویں کی یومیہ پیداوار میں 700 بیرل کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔