بھارت سے شکست کے بعد بڑے فیصلوں کا امکان، بابراعظم اور شاہین کو ڈراپ کرنے پر غور

image

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے المناک شکست کے بعد پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے میٹنگ میں سینیئر کھلاڑیوں کے کارکردگی کے اوپر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے کپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بٹھانے پر غور شروع کر دیا ہے جبکہ شاداب خان کی حالیہ فارم بھی زیر بحث آئی۔ تینوں کھلاڑیوں کی کارکردگی پر سابق کرکٹرز اور سوشل میڈیا پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نمیبیا کے خلاف آخری گروپ میچ میں بینچ اسٹرینتھ کو آزمانے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ بابراعظم کے متبادل کے طور پر فخر زمان اور خواجہ نافع دستیاب ہیں جبکہ شاہین آفریدی کی جگہ سلمان مرزا اور نسیم شاہ کو کھلانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نمیبیا کے خلاف میچ میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔ پاکستان اگر یہ میچ جیت لیتا ہے تو سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔

اعداد و شمار کے مطابق بابراعظم نے ورلڈکپ کے تین میچز میں مجموعی طور پر 66 رنز بنائے ہیں جن میں یو ایس اے کے خلاف 46 رنز کی اننگز شامل ہے جبکہ شاہین آفریدی نے تین میچز میں تین وکٹیں حاصل کی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US