فٹ بال بنڈس لیگا، لیپزگ اور وولفسبرگ کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر

image

آر بی لیپزگ اور وولفسبرگ کی ٹیموں کے درمیان بنڈس لیگا کا اہم میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-2 گول سے برابری پر ختم ہوگیا۔

آر بی لیپزگ کی ٹیم نے آخری لمحات میں گول کی بدولت وولفسبرگ کے خلاف میچ 2-2 گول سے ڈرا کردیا۔

اے ایف پی کی مطابق آربی لیپزگ کی جانب سے یان ڈیومینڈے اور برجن گروڈا نے ایک ایک گول اسکور کیا جبکہ وولفسبرگ کی طرف سے محمد عمورہ اور میٹیاس سوانبرگ نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

ریڈ بل ایرینا، لیپزگ، جرمنی میں بنڈس لیگا کے کھیلے گئے میچ میں آربی لیپزگ اور وولفسبرگ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ سخت اور سنسنی خیز رہا۔ وولفسبرگ کی جانب سے محمد عمورہ اور میٹیاس سوان برگ نے گول اسکور کیے، جبکہ لیپزگ کے لیے یان دیومانڈے نے پہلا گول کیا۔

پہلے ہاف میں لیپزگ کا کھیل حاوی رہا، مگر وولفسبرگ کے گول کیپر کامیل گرابارا کی شاندار بچا کارکردگی نے میزبان ٹیم کو برتری حاصل کرنے سے روکے رکھا۔

دوسرے ہاف کے آغاز پر وولفسبرگ کے عمورہ نے باکس کے باہر سے زبردست شاٹ کے ذریعے مہمان ٹیم کو برتری دلائی۔ تاہم 70 ویں منٹ کے قریب گرابارا کی غلط پاس پر گروڈا نے گیند دیومانڈے کو فراہم کی، جنہوں نے آسانی سے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ آٹھ منٹ بعد ژانوئل بیلوسیان کے عمدہ پاس پر سوانبرگ نے گول کر کے وولفسبرگ کو دوبارہ برتری دلائی، مگر اختتامی لمحات میں گروڈا نے باکس میں ملنے والی ڈھیلی گیند کو خوبصورت انداز میں جال کی نذر کرکے اسکور 2-2 کر دیا۔

اس نتیجے کے بعد آر بی لیپزگ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود سٹٹگارٹ سے دو پوائنٹس پیچھے اور بائر لیورکوزن سے ایک پوائنٹ آگے ہوگیا ہے، اگرچہ لیورکوزن کے پاس ایک میچ باقی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US