ٹی 20 ورلڈ کپ: اٹلی کو شکست دیکر انگلینڈ سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا

image

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 29 ویں میچ میں انگلینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد اٹلی کو 24 رنز سے شکست دے دی۔

کلکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ٹام بینٹن 30، فل سالٹ 28 اور سیم کرن 25 رن کے ساتھ نمایاں رہے۔

اٹلی کے گرانٹ اسٹیورٹ اور کرشن کالوگماگے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

203 رنز کے ہدف کے جواب میں اٹلی کی ٹیم نے بھی خوب مقابلہ کیا اور آخری اوور کی آخری گیند پر 178 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

اٹلی کی جانب سے بین مینینٹی نے 60، گرانٹ اسٹیورٹ نے 45 اور جسٹن موسکا نے 43 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی ٹیم اٹلی کو شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US