افغانستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر راشد خان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 700 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بالر بن گئے۔
راشد خان نے یہ سنگ میل آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں یو اے ای کے خلاف وکٹ حاصل کر کے عبور کیا۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے ڈیوین براوو 631 وکٹیں حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں جنہیں راشد خان نے فروری 2025 میں پیچھے چھوڑ دیا تھا۔
تیسرے نمبر پر بھی ویسٹ انڈیز کے 613 وکٹیں حاصل کرنے والے شیو نارائن ہیں۔
اس کے علاوہ راشد خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھی سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بالر ہیں، وہ 191 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی اور تیسرے نمبر پر بھی کیوی اسپنر اش سودھی موجود ہیں جنہوں نے بالترتیب 164اور 162 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔