پاکستان کرکٹ ٹیم اور بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے درمیان ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد ایک ون ڈے سیریز کا انعقاد ہوگا۔ یہ سیریز ڈھاکا میں 12، 14 اور 16 مارچ کو کھیلی جائے گی۔
مزید برآں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد دونوں ٹیمیں دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں بھی مد مقابل ہوں گی۔ پہلے ٹیسٹ کا شیڈول 8 سے 12 مئی تک ڈھاکا میں ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 مئی تک چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر کے دونوں بورڈز نے کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے تیاری کی راہ ہموار کر دی ہے۔