سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج اور لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس، جسٹس خلیل الرحمٰن خان قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز منگل 17 فروری بعد از نمازِ مغرب ڈونگی گراؤنڈ گارڈن ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔
مرحوم کا جنازہ ان کی رہائش گاہ، 63 ابوبکر بلاک، نیو گارڈن ٹاؤن، لاہور سے شام 5 بج کر 30 منٹ پر اٹھایا جائے گا۔
ان کے انتقال پر قانونی، عدالتی اور سماجی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
جسٹس خلیل الرحمٰن خان نے اپنے عدالتی کیریئر کے دوران اہم آئینی اور قانونی مقدمات کی سماعت کی اور انصاف کی فراہمی میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ ان کی وفات سے ملک ایک قابل اور تجربہ کار قانون دان سے محروم ہوگیا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔