پاک بھارت میچ کے بعد شعیب اختر کی بھارتی میزبان کے ساتھ شدید تلخ کلامی

image

پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ شعیب اختر کی ایک بھارتی ٹی وی شو کے دوران میزبان کے ساتھ شدید تلخ کلامی ہوئی۔ شعیب اختر اپنی تیز رفتار بولنگ اور شاندار کھیل کے لیے جانے جاتے ہیں۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ میں پاکستانی ٹیم بالکل متاثر کن کھیل پیش نہیں کر سکی اور یک طرفہ کھیل کے نتیجے میں پاکستان کو 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس میچ کے بعد قومی ٹیم پر سخت تنقید کی جا رہی ہے جبکہ بھارتی شائقین فتح کا جشن منا رہے ہیں۔

شعیب اختر نے بھارتی میزبان کے ساتھ بحث کی، جو کافی تلخ اور جذباتی ہو گئی۔ شعیب اختر نے واضح کیا کہ وہ ٹی وی پر کسی خاتون میزبان کے ساتھ بدتمیزی نہیں کر سکتے تاہم وہ بھارتی ٹیم کے رویے پر ناخوش نظر آئے اور اپنے خیالات کھل کر بیان کیے۔

انہوں نے کہا کہ وہ حقیقت بیان کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتے اور وہ اپنے خیالات کو صاف صاف بیان کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US