رواں سال زکوٰۃ کتنی رقم پر کٹے گی؟ وزارت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

image

وزارتِ تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ نے رواں سال زکوٰۃ کی کٹوتی سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق یکم رمضان المبارک کو تمام بینک کھاتوں سے زکوٰۃ کی کٹوتی کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وہ تمام بینک اکاؤنٹس جن میں 5,03,529 روپے یا اس سے زائد رقم موجود ہوگی ان سے مقررہ شرح کے مطابق زکوٰۃ منہا کی جائے گی۔ اس سال سیونگ اکاؤنٹس، منافع و نقصان میں شراکت والے اکاؤنٹس اور مختلف اقسام کے ڈپازٹس پر زکوٰۃ لاگو ہوگی۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ جن کھاتوں میں رقم مقررہ حد سے کم ہوگی وہ اس کٹوتی سے مستثنیٰ رہیں گے۔ بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خودکار نظام کے تحت مقررہ تاریخ پر زکوٰۃ کی رقم منہا کریں۔

وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ زکوٰۃ کی کٹوتی کا عمل ہر سال رمضان المبارک کے آغاز پر کیا جاتا ہے تاکہ مالی معاونت مستحق افراد تک پہنچائی جا سکے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹس کی صورتحال سے آگاہ رہیں اور اگر کسی کو شرعی طور پر استثنا درکار ہو تو متعلقہ بینک سے پیشگی رابطہ کریں۔

رپورٹ کے مطابق، یکم رمضان المبارک کو تمام مالیاتی ادارے عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ امکان ہے کہ پاکستان میں یکم رمضان جمعرات، 19 فروری کو ہوگا۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US