ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 31 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے کینیڈا کو شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔
کینیڈین کپتان دلپریت باجوہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز یووراج سامرہ اور دلپریت باجوہ نے شاندار آغاز کرتے ہوئے 116 رنز کی شراکت قائم کی، تاہم دلپریت باجوہ صرف 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے، جس میں یووراج سامرہ کی شاندار اننگز قابل ذکر رہی، انہوں نے 65 گیندوں پر 110 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری، جیکب ڈفی، کائل جیمیسن اور جمی نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں نیوزی لینڈ نے ہدف باآسانی 15.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ گلین فلپس نے 76 اور رچن رویندرا نے 59 رنز بنا کر ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
واضح رہے کہ گروپ ڈی سے پہلے ہی جنوبی افریقا سپر ایٹ میں پہنچ چکی ہے۔