پاکستان اے ویمن ٹیم ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

image

پاکستان کی خواتین کی اے ٹیم نے ایشیا کپ رائزنگ سٹار ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ آج بینکاک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے یو اے ای کی ٹیم کو نو وکٹ سے شکست دی۔

یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 79 رنز بنائے جس کے بعد پاکستان اے ٹیم کو یہ ہدف پورا کرنے کے لیے کم از کم 15 اوورز درکار تھے۔ پاکستان نے یہ ہدف صرف 11 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر مکمل کر لیا۔ شوال ذوالفقار نے 38 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلوائی۔

بالنگ میں انوشہ ناصر نے چار اوورز میں صرف 18 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان حفضہ خالد نے دو اوورز میں دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل 20 فروری کو کھیلے جائیں گے تاہم کل فیصلہ ہوگا کہ کون سی ٹیم کس سے مقابلہ کرے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US