پی ٹی آئی کے دور میں ملک جمود کا شکار رہا، حالات بہتر ہونے میں وقت لگے گا، آصف زرداری

image

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سیاسی تعاون انتہا پسندانہ رجحانات کو روکنے میں مدد دیتا ہے، حکمرانی کیلیے لچک اور سیاسی بلوغت ضروری ہے۔

وہاڑی میں آصف علی زرداری نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو سہولیات کی فراہمی وقت کا تقاضا ہے، زرعی شعبے کی بہتری سے ملک ترقی کرسکتا ہے، 30 سال سے پنجاب سے کہہ رہا ہوں اپنا پانی دریا راوی سے نکالو، ہمیں پانی کا مؤثر استعمال یقینی بنانا ہوگا، سندھ میں ڈیڑھ لاکھ ایکڑ رقبہ آباد کیا، زراعت پاکستان کے معاشی چیلنجز کا واحد پائیدار حل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، قائداعظم نے بھارت کے انتہا پسند نظریات کو بھانپ لیا تھا، سیاسی تعاون انتہا پسندانہ رجحانات کو روکنے میں مدد دیتا ہے، حکمرانی کیلیے لچک اور سیاسی بلوغت ضروری ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ملک کو مستحکم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں، جیل غیرت سے کاٹی جاتی ہے، بانی پی ٹی آئی کو روز بھاشن دینے کی عادت تھی، پی ٹی آئی کے 4 سالہ دور میں ملک جمود کا شکار رہا، ملک کے حالات بہتر ہونے میں وقت لگے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US