اورنگی ٹاؤن میں 30 کروڑ روپے کے طلائی زیورات چرانے والا گروہ گرفتار، مال برآمد

image

کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی نقب زنی کی واردات کرنے والے 6 ملزمان کو ضلع غربی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے اقبال مارکیٹ میں واقع پرنس جیولرز میں نقب زنی کرنے والے ملزمان سے 30 کروڑ سے زائد کا مال برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم کے خفیہ ٹھکانے سے زیورات برآمد برآمد کرلیے گئے۔ ملزمان نے دیوار کاٹ کر سیف تک رسائی حاصل کرنے کے بعد سونا، چاندی اور ڈائمنڈ چوری کیے تھے۔

پولیس کے مطابق تکنیکی تفتیش میں دکان کے ملازم کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔ ملازم عامر نے چابی کی نقل اور دیوار کی مارکنگ کر کے واردات میں سہولت کاری کی۔

گرفتار ملزم امیر عالم پرنس جیولرز کا ملازم ہے، ریاض جیولری مکینک ہے، جبکہ فرخ عرف سنی اور دیگر 2 ملزمان بھی گرفتار ہیں۔

دکان میں موجود سیف سے چوری شدہ تمام تر سونا، چاندی اور زیورات کے علاوہ واردات میں استعمال ہونے والا گرینڈر، اسلحہ، موٹرسائیکل اور موبائل فونز بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے واردات کی منصوبہ بندی 6 ماہ قبل کی تھی، ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا۔

واضح رہے کہ ملزمان نے اقبال مارکیٹ کے علاقے اورنگی سیکٹر ساڑھے 11 مین روڈ اقبال مارکیٹ میں 13فروری کو پرنس جیولری شاپ کی دیوار توڑ کر 30 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا 606 تولے سونا اور 25 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ہیرے چرائے تھے۔

پولیس نے سنار ایوب خان کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 41/26 بجرم دفعات 457/380/34 درج کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US