ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق محمد اسحاق ڈار نے آسٹریا کی سابق سفیر بریگیٹا بلاہا سے ملاقات کی، جنہوں نے 2014 سے 2018 تک آسٹریا کی پاکستان میں سفیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
اس دوران 2015 میں اسلام آباد میں پاکستان اور آسٹریا کے درمیان آمدن پر ٹیکس سے بچاؤ کے معاہدے میں ترمیم کے پروٹوکول پر دستخط کیے گئے تھے، جب اسحاق ڈار وزیر خزانہ تھے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے آسٹریا کے سابق وزیر دفاع ورنر فاسلابینڈ سے بھی ملاقات کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ویانا میں اقوام متحدہ میں آسٹریا کی مستقل مندوب گیبریلا سیلنر سے بھی ملاقات کی، جو اقوام متحدہ میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔
ملاقاتوں کے دوران پاکستان اور آسٹریا کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سفارتی تعاون اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔