اسٹیٹ بینک نے یکم رمضان المبارک کو بینک تعطیل کا اعلان کردیا۔
اعلامیہ کے مطابق یکم رمضان المبارک کو زکوٰۃ کٹوتی کے مقصد سے "بینک تعطیل" کے باعث عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام بینک/ ترقیاتی مالی ادارے/ مائکروفنانس بینک بھی مذکورہ تاریخ کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
تاہم بینکوں/ ترقیاتی مالی اداروں/ مائکروفنانس بینکوں کے تمام ملازمین بینک تعطیل کے موقع پر حسبِ معمول (ماسوائے عوام سے لین دین) دفاتر میں حاضر ہوں گے۔