راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی، جو تقریباً 30 منٹ تک جاری رہی۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی جہاں میاں بیوی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور حال احوال پوچھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے بارے میں تفصیل سے دریافت کیا، جبکہ دونوں آدھے گھنٹے تک ایک ساتھ رہے۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور صحت سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔