رمضان المبارک: سرکاری دفاتر کے اوقات کار سے متعلق نوٹیفکیشن جاری

image

کراچی حکومتِ سندھ نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک دفاتر کا وقت صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک مقرر کیا گیا ہے جب کہ جمعہ کے روز سرکاری دفاتر صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے۔

صوبائی حکومت کے مطابق یہ اوقات سندھ حکومت کے تمام سرکاری، خودمختار، نجی اداروں اور لوکل کونسلز پر لاگو ہوں گے۔

رمضان کے دوران صوبائی سرکاری دفاتر کے اوقات سے متعلق نوٹیفکیشن چیف سیکریٹری سندھ کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان اوقات کار پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US