ڈالر کے مقابلے میں روپے کے مضبوط ہونے کے 100 دن مکمل

image

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی انٹر بینک مارکیٹ مسلسل مضبوط ہونے کے 100 دن مکمل ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 60 پیسے پر بند ہوا۔

ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 280 روپے 66 پیسے پر مستحکم رہی۔

تین ماہ سے زائد عرصے سے کرنسی مارکیٹس میں روپے کی قدر مسلسل مستحکم ہورہی ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق بیرونی ادائیگیوں اور اسٹیٹ بینک کی خریداری کی وجہ سے ڈالر تیزی سے گرنے سے بچا ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر کا بڑھنا اور ڈالرز کی اسمگلنگ پر قابو پانا روپے کے مستحکم ہونے کی وجہ بنیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US