علیمہ خان کا بانی پی ٹی آئی کے علاج پر عدم اعتماد، فیملی ڈاکٹر سے معائنے کا مطالبہ

image

بانی تحریک انصاف کے علاج سے متعلق علیمہ خان نے سرکاری ڈاکٹروں پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فیملی ڈاکٹر کی موجودگی میں معائنے کا مطالبہ کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ انہیں کسی سرکاری ڈاکٹر پر اعتماد نہیں اور بانی پی ٹی آئی کا علاج خاندان کی جانب سے نامزد کردہ ڈاکٹروں سے نہیں کرایا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ فیملی ڈاکٹر کی موجودگی میں طبی معائنہ کرانے کی درخواست بھی مسترد کی جا رہی ہے۔

علیمہ خان کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے اسپتال منتقلی کی باتیں کی جا رہی تھیں تاہم اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے جاری کردہ میڈیکل رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ میں علاج کا واضح منصوبہ شامل نہیں ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر علاج درست انداز میں ہو رہا ہے تو اس کی تفصیلات خفیہ کیوں رکھی جا رہی ہیں۔ علیمہ خان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے مناسب علاج کے لیے آواز بلند کریں اور دباؤ بڑھائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US