اے این ایف کی کارروائی، اسلام آباد ایئرپورٹ سے کوکین اسمگلنگ کی کوشش ناکام

image

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے قطر کے حکام کے تعاون سے مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن کے دوران اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کوکین اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

اے این ایف کے مطابق ایک پاکستانی خاتون مسافر کو روکا گیا جو شارجہ سے دوحہ کے راستے اسلام آباد پہنچی تھی۔ خاتون کے ٹرالی بیگ کی تلاشی کے دوران 4.482 کلوگرام کوکین برآمد ہوئی جسے انتہائی مہارت سے چھپایا گیا تھا۔

ملزمہ کی نشاندہی پر اے این ایف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس کے ہینڈلر عامر اسد اللہ کو ایئرپورٹ کے باہر سے گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ منشیات سے بھرا بیگ خاتون کو ٹرانزٹ کے دوران حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک نائجیرین شہری نے متحدہ عرب امارات میں موجود نیٹ ورک کی ہدایات پر فراہم کیا تھا۔

اے این ایف نے ملزمان، برآمد شدہ منشیات اور گاڑی کو تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ پاکستان اور قطر کے درمیان مزید مشترکہ تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US