کرکٹر حسن علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش، سوشل میڈیا پر مداحوں کو خوشخبری سنائی

image

پاکستان کے قومی کرکٹر حسن علی کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ کرکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خوشخبری خود شیئر کی۔

حسن علی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ہیلینا، ہیزل، سمیعہ اور میں نے گزشتہ رات اپنے خاندان میں ایک نئے اضافے کو خوش آمدید کہا۔ الحمدللہ، ہمارا خوبصورت بیٹا حمدان حسن علی خیریت سے ہے اور اس کی ماما تیزی سے صحتیاب ہو رہی ہیں۔

انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے دعاؤں میں ان کے خاندان کو یاد رکھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US