آئی ایم ایف کی شرط پر کیپٹو پاور لیوی عائد، بجلی ٹیرف میں کمی کا امکان

image

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پر کیپٹو پاور پلانٹس پر ایک ہزار 247 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو لیوی عائد کر دی ہے جس سے بجلی صارفین کے لیے سستی بجلی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ لیوی کی رقم پاور سیکٹر کے تمام کیٹیگریز کے صارفین کے لیے ٹیرف کم کرنے میں استعمال کی جائے گی اور صارفین کو ماہانہ بنیادوں پر بجلی میں ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے دسمبر 2025 کے لیے کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ اقدام آف دی گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس لیوی ایکٹ 2025 کے تحت کیا گیا ہے جسے وفاقی کابینہ نے بجلی صارفین تک ریلیف منتقل کرنے کی منظوری دی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US