آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: صائم ایوب ایک بار پھر نمبر ون آل راونڈر بن گئے

image

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹرز کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کے صائم ایوب ایک مرتبہ پھر نمبر ون آل راونڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

زمبابوے کے سکندر رضا ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے، جبکہ نیپال کے دیپندرا سنگھ ایری دو درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچے۔ افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی نے چار درجے ترقی کرتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان کے محمد نواز دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلے گئے۔

بیٹرز کی فہرست میں بھارت کے ابھیشک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، سری لنکا کے پاتھم نسانکا تین درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آئے، بھارت کے تلک ورما ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان دو درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے جبکہ بھارت کے ایشان کشن 17 درجے ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ٹی ٹوئنٹی باولرز میں ورن چکرورتی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے افغانستان کے راشد خان ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں، پاکستان کے ابرار احمد ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آئے۔ زمبابوے کے بریڈ ایونز 10 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچے جبکہ محمد نواز دو درجے تنزلی کے بعد دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US