لاہور میں واقع فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ کی مبینہ خودکشی کے واقعے پر اہلخانہ نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا۔
پولیس کے مطابق طالبہ نے گزشتہ روز یونیورسٹی کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ واقعے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی، جس کے بعد اہلخانہ میت لے کر اپنے آبائی علاقے روانہ ہوگئے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ طالبہ نے ذاتی مسائل کے باعث خودکشی کی اور وہ اس معاملے میں کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفصیلات جاننے کے لیے ابتدائی تحقیقات کی گئی ہیں، تاہم اہلخانہ کے انکار کے بعد قانونی کارروائی نہیں کی جا رہی۔