آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے نمیبیا کو 200 رنز کا ہدف دے دیا

image

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو جیتنے کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 57 بال پر شاندار سینچری مکمل کی اور آخر تک ناٹ آؤٹ رہے۔ فرحان نے چار چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے شاندار اننگز کھیلی جبکہ شاداب خان نے بھی 22 گیندوں پر 36 رنز کیے، کپتان سلمان علی آغا نے 23 گیندوں پر 38 کی ہے۔

پاکستان کو یہ میچ جیتنا لازمی ہے اگر وہ سپر ایٹ میں جانا چاہتے ہیں اور بارش کی صورت میں اگر میچ پورا نہیں ہوا تو پاکستان پانچ پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے میں چلا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US