ڈیجیٹل پیمنٹ کے فروغ کے لیے اقدام، پنجاب میں کیش لیس نظام نافذ کرنے کا فیصلہ

image

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں ڈیجیٹل پیمنٹ کے فروغ کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے واضح ہدایات جاری کردی ہیں کہ کاروباری لین دین کو کیش کے بجائے کیو آر کوڈ اور راست سسٹم کے ذریعے یقینی بنایا جائے۔

اس حوالے سے جاری مراسلے میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ صوبہ بھر کے کاروباری مراکز، دکانوں، اور پرچون فروشوں پر کیو آر کوڈ لازمی آویزاں کیے جائیں تاکہ عوام آسانی سے موبائل کے ذریعے ادائیگی کرسکیں۔

پنجاب حکومت کے مطابق کیش لیس نظام کے نفاذ سے عوام کو سہولت ملے گی اور مالی معاملات میں شفافیت اور احتساب کو فروغ ملے گا۔

رپورٹ کے مطابق صوبے کے تمام پیٹرول پمپس پر فوری طور پر ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام نافذ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول پمپس کے لائسنس کے اجرا کو آن لائن بکنگ سے مشروط کردیا گیا ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پیٹرول پمپس پر کیو آر کوڈ کے ساتھ موبائل ادائیگی کے دیگر طریقوں کو بھی لازمی بنایا جائے تاکہ جدید ڈیجیٹل نظام کو مکمل طور پر نافذ کیا جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US