انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا، روپے کی مضبوطی کا تسلسل جاری

image

ملکی کرنسی مارکیٹ میں روپے کی مضبوطی کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوکر 279 روپے 57 پیسے پر بند ہوا۔ یوں مسلسل 101 ویں کاروباری روز بھی روپے نے ڈالر کے مقابلے میں استحکام برقرار رکھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق ڈالر 6 پیسے سستا ہوکر 280 روپے 60 پیسے پر آ گیا۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ملکی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافے نے روپے کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کے مطابق مارکیٹ میں ڈالر کی طلب و رسد متوازن ہے جبکہ مرکزی بینک بھی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

مرکزی بینک نے پیشگوئی کی ہے کہ جون 2026 تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 18 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے جو تقریباً تین ماہ کی درآمدات کے برابر ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US