ڈی آئی خان: درابن میں 50 کلو چاندی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

image

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں 50 کلو چاندی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

تھانہ درابن کی حدود میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کار میں چاندی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ذرائع کے مطابق درازندہ چیک پوسٹ پر معمول کی چیکنگ کے دوران عملے نے مشکوک گاڑی نمبر AXX-569 ICT اسلام آباد (ہونڈا سوک) کو روکا۔ ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد شک کی بنیاد پر گاڑی کو مزید تلاشی کے لیے تھانہ درابن منتقل کیا گیا۔

مکمل تلاشی کے دوران گاڑی کی پچھلی سیٹ کے نیچے سے چاندی کے 50 بسکٹ برآمد ہوئے، جن میں سے ہر ایک کا وزن ایک کلو گرام تھا اور ان پر 999.9 کی مہر ثبت تھی۔ پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی چاندی کا مجموعی وزن 50 کلو گرام ہے۔

قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے کسٹمز حکام کے ساتھ رابطہ کیا جارہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق علاقے میں اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکن عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US