پشاور: بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے قائم فورس سیاسی ونگ نہیں، شفیع جان

image

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے واضح کیا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے قائم کی جانے والی فورس کسی بھی صورت سیاسی ونگ نہیں ہوگی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان کا کہنا تھا کہ یہ فورس اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں تشکیل دی جائے گی اور اس میں شمولیت کے لیے باقاعدہ رکنیت اور حلف کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شہری اس فورس کا حصہ بن سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے بعد اس فورس کو ختم کر دیا جائے گا۔ احتجاجی سرگرمیوں کے حوالے سے نئی حکمتِ عملی پر غور جاری ہے اور رمضان المبارک کے بعد دوبارہ سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔

شفیع جان نے اس تاثر کی بھی تردید کی کہ احتجاج ختم کرنے کے لیے کسی قسم کے بیک ڈور رابطے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے لیے خصوصی فورس بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US