اسلام آباد: عمران خان سے کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عطا تارڑ

image

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کسی بھی قسم کی ڈیل یا رعایت سے متعلق خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

اپنے بیان میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ نہ کوئی ڈیل ہوئی ہے اور نہ ہی کسی قسم کی ڈھیل دی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان عدالتوں سے سزا یافتہ ہیں اور انہیں کسی رعایت دینے کا تاثر سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈیل یا رعایت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور یہ قیاس آرائیاں سیاسی مقاصد کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عمران خان کی صحت کے معاملے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ عطا تارڑ اس سے قبل بھی عمران خان سے متعلق ڈیل کی خبروں کی تردید کر چکے ہیں اور ایسی اطلاعات کو بے بنیاد قرار دے چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US