پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 6682 پوائنٹس کی کمی

image

ایران پر ممکنہ امریکی حملے کی خبروں کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید دباؤ کا شکار ہو گئی اور ایک ہی دن میں سب سے بڑی گراوٹ کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔

دورانِ ٹریڈنگ مارکیٹ 7200 پوائنٹس تک نیچے چلی گئی جبکہ کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 6682 پوائنٹس کی کمی کے بعد 172170 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ ایک دن میں 178000، 177000، 176000، 175000، 174000 اور 173000 پوائنٹس کی چھ نفسیاتی حدیں برقرار نہ رکھ سکی۔ مالیاتی اداروں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بھاری فروخت کے باعث اسٹاک مارکیٹ دباؤ میں رہی۔

بینکنگ، آئل اینڈ گیس، سیمنٹ اور فرٹیلائزر کمپنیز کے شیئرز میں نمایاں فروخت دیکھی گئی۔آج مارکیٹ میں 27 ارب 30 کروڑ روپے مالیت کے 54 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US