رمضان المبارک کے لیے اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے نئے اوقاتِ کار جاری

image

اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے دوران اپنے دفاتر اور کمرشل بینکوں کے اوقاتِ کار جاری کر دیے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق رمضان کے دوران ملک بھر میں اسٹیٹ بینک کے دفاتر میں 6 گھنٹے کام ہوگا۔ پیر تا جمعرات اسٹیٹ بینک کے دفاتر صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کھلے رہیں گے۔

جمعہ کے روز اسٹیٹ بینک کے دفاتر عوام اور بینکوں کے لیے صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک کھلے ہوں گے۔

اسی طرح رمضان المبارک میں کمرشل بینکس بھی پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بغیر وقفے کے کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز صبح 9 بجے سے 12:30 بجے تک پبلک ڈیلنگ جاری رہے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US