ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سپر ایٹ مرحلے کے گروپس اور پاکستان کا شیڈول جاری

image

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے لیے گروپس اور میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

سپر ایٹ مرحلے کے گروپ 1 میں بھارت، جنوبی افریقا، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز جبکہ گروپ 2 میں پاکستان، سری لنکا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ شامل ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان سپر ایٹ مرحلے کا پہلا میچ 21 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔دوسرا میچ 24 فروری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔جبکہ تیسرا اور آخری میچ 28 فروری کو سری لنکا کے خلاف کھیلا جائے گا۔

پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے کم از کم دو میچز جیتنا لازمی ہوں گے جس کے باعث گروپ مرحلہ نہایت سنسنی خیز ہونے کی توقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US