اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران 38 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 17.2 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
جامشورو میں ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی کے دوران ایک ملزم کے قبضے سے 2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جس نے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔
دیگر کارروائیوں میں کٹلانگ مردان کے قریب 10 کلوگرام آئس، انڈس ہائی وے کوہاٹ کے قریب 2.4 کلوگرام چرس، جی ٹی روڈ راولپنڈی کے بس ٹرمینل کے قریب 2 کلوگرام چرس اور کوئٹہ میں ہسپتال کے قریب 800 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔